آرمی چیف کا دورۂ کوئٹہ
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورت حال اورآپریشنل تیاریوں سےآگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں سیکیورٹی کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈرمینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، ان کے پروفیشنل ازم اور لگن کو بھی سراہا۔
آرمی چیف کو بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے دور درازعلاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔