امریکا، کورونا وائرس کیسز70 لاکھ سے تجاوز
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 32 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار 323 ہوگئی۔امریکا میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار 510 ہے۔اب تک ملک میں 2 لاکھ 4 ہزار 118 مریض ہلاک ہوچکے ہیں، زیر علاج 14 ہزار 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 لاکھ 50 ہزار 140 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 74 لاکھ 51 ہزار 65 ہے، ان میں سے 61 ہزار 225 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار 644 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔