اسلام آباد،مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔تفصِلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مذکورہ علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت محدود ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر دکانیں شام پانچ بجے تک بند کردی جائیں گی۔شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شہری گھروں سے باہر نکلیں گے انہیں ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ تفصِلات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6 ٹو، سیکٹر ایف فو، سیکٹر ایف ٹین فور،آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کردیں۔جبکہ کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔