اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
کراچی: معروف پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، دونوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے تھے،
اپنے ٹویٹ میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے باجود ہم مزید 10 روز آئسولیشن میں رہیں گے اور اس کے بعد اپنے گھر جائیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے کی جانے والی دعاؤں کا
شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ دونوں اداکار چند روز قبل امریکا سے واپس آئے تھے جس کے بعد گھر جانے کے بجائے دونوں نے خود کو قرنطینیہ کر لیا تھا۔
ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سے کلیئر ہوجانے کے باجود ہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں گے