گلوکار جواد احمد کو پھر کورونا ہو گیا
ممتاز گلوکار جواد احمد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔گلوکار جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ انہیں دوبارہ کورونا ہو گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔گلوکار جواد احمد نے لکھا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس بار میں بچتا ہوں یا نہیں؟ ہاں! میرے پاس اتنے پیسے ضرور ہیں کہ بیماری بگڑنے پر مہنگا علاج کراسکتا ہوں مگر سچ یہ ہے کہ جب میں اپنے ہر طرف غربت، بے بسی ا ور محرومی دیکھتا ہوں تو ایسی دنیا میں فقط جیے چلے جانے کا بھی اب مزا نہیں۔.