کورونا، ایک دن میں ایک ہزار808 کیسز رپورٹ

ملک میں ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار808 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد22ہزار88 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ20ہزار849 تک جا پہنچی۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ34 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7ہزار55 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ20ہزار849 ہوگئی۔تاہم ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 36ہزار686 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 48لاکھ10ہزار182 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 52ہزار025، پنجاب ایک لاکھ8 ہزار221 ، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار258 ، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار409 کیسز سامنے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔