ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ
کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے بند ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کو دوبارہ محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کردیا گیا ڈی آئی جی قمر زمان کا کہنا ہے کہ لائسنس کے اصول کے لیے آنے والے افراد کو ایک روز قبل ٹوکن نمبر لینا ہوگا بغیر ٹوکن حاصل کیے لا عوام لائسنس برانچ تشریف نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچ آنے والوں کوماسک اور دستانے پہنا لازم ہوگا جبکہ نزلہ کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد لائسنس برانچ نہ آئیں۔