چین کی جانب سے پاکستان کو 1لاکھ امریکی ڈالر کی فراہمی

انسداد ٹڈی دل کیلئے چین نے 1لاکھ ڈالر وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے حوالےکردیے، ایک لاکھ ڈالر کا چیک وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخر امام کےحوالے کیا گیا۔وفاقی وزیر سیدفخر امام نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دونوں دوست ممالک میں دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہئے۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ اور زرعی کونسلر ڈاکٹر گووین لینگ بھی موقع پرموجود تھے۔فخرامام نے انسدادٹڈی دل کیلئے1لاکھ امریکی ڈالر کے احسن عطیہ پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے ہمارے مشن کیلئے انسداد ٹڈی دل کیلئے 12 ڈرون کی فراہمی بھی کی گئی ، دونوں فریق زرعی تعاون کومزید فعال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون بھی قائم کرنے چاہئیں،چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے انسداد ٹڈی دل کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔