پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔اپنے توئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان ، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں بھی خامیاں موجود ہیں اور لوگوں کی امیدوں کے مطابق فیصلے نہیں کیے جا سکے ہیں لیکن شریف خاندان یا زرداری اور ان کی اولاد کو بھی تو یہ ملک نہیں چھوڑا جا سکتا، جو سر سے پیر تک کرپشن اور لوٹ مار میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی اپوزیشن کے پاس ہے ،انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے