پی ڈی ایم لاہور جلسہ، پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ممکنہ دہشت گردی کے حملے کا خدشہ ہے لاہور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مریم نواز اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔ ساتھ ہی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثنااللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں اور گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔پولیس الرٹ کے مطابق دوران جلسہ لائوڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے جبکہ سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔