PDM جتنے مرضی جلسے کرے حکومت قائم رہے گی، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے، جس کے بعد عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کر ے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات کی جس میں سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انھوں ںے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کرینگے،جبکہ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جسکا اپوزیشن انتظار کرے۔