پی ایس ایل 6 کا شاندار آغاز آج سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، جہاں پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے والے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور دیگر فنکار لہو گرمائیں گے جبکہ نامور گلوکار عاطف اسلم ڈیبیو کریں گے۔ خیال رہے کہ کورونا کے باعث گراؤنڈ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، کھلاڑیوں اور مخصوص آفیشلز کے علاوہ گراؤنڈ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔