پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے جارہے ہیں۔کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹر سیل کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کئے گئے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔تاہم ان میں دودھ دہی، میڈیکل اسٹور اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہے۔ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بھی بند کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔