برطانیہ: پاکستانی نژاد سابق رُکن یورپین پارلیمنٹ میئر منتخب
واجد خان اور اُن کی اہلیہ انعم ایک سال کے لیے بطور میئر اور میئرس اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے
مانچسٹر: واجد خان برنلے کے میئر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گے ساتھ ہی انہیں سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے برنلے کے میئر منتخب ہوگئے، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عوامی تقریب کو منعقد نا ہوسکی لیکن واجد خان نے ورچوئیل حلف اٹھالیا۔ واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے۔واجد خان اس سے قبل 2016 میں پاکستانی نژاد صادق خان برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔