پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا، جولائی اور اگست2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرزہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1ارب 21کروڑ ڈالرز تھا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔خیال رہے جولائی 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42کروڑ40 لاکھ ڈالرزتک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 4ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ بیلنس سرپلس رہا جبکہ گذشتہ سال اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جس میں نمایاں بہتری آئی۔