پاکستان میں کورونا کے 671 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات 6ہزار558 ہوگئی۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 484 ، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 910، بلوچستان میں 15 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 17 ہزار 210 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 6 مزید مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار558 ہوگئی جبکہ 671 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 3لاکھ 18ہزار266 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 354مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار62 ہوگئی جبکہ کورونا کے 475 کیسز تشویش ناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔