پاکستان میں کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ

کراچی : ادویات ساز اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ کردیا، ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات غائب ہونے کا نوٹس لے اور عناصر کو پکڑا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایکٹیمرا کے بعد ڈیکسامیتھازون کا بغیر نسخے استعمال شروع ہوتے ہی ادویات ساز ادراوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ملی بھگت سے ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ کورونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن ایکٹیمرا اور ڈیکسامیتھازون کی قیمتوں میں ایک سو گنا اضافہ ہوگیا۔ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے کہ ادویات کی قلت اور نرخوں کے اضافے کے ذمہ دار ہول سیل ادویات فروش نہیں بلکہ ادویات ساز کمپنیاں اور ان کے مخصوص سٹریبیوٹرزہیں۔ زبیر میمن صدر ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن کے غائب ہونے کا نوٹس لے اور انجکشن بلیک کرنے والے عناصر کو پکڑا جائے اور انجکشن میڈیسن مارکیٹوں کو بھی سپلائی کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔