وفاقی حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے: مرتضیٰ وہاب
کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔ انھٔ کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن یہاں حکومت نے تاخیر کی، حکومت کو پیٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ چینی کے ریٹ میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی بحران کو 55 دن ہو گئے لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ یہ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، ان کے اپنے مقاصد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دواؤں کی مارکیٹ میں قلت ہوئی تو قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی مارکیٹ میں کم ہوئی تو قیمت زیادہ ہوگئی، لوگوں نے اربوں کمائے۔ ہمیں ٹڈی دل کا سامنارہا، وفاقی حکومت کا اس پر کردار سب کے سامنے ہے، سوچیں کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کو سندھ نے پیسے دیے۔ وفاق کو ٹڈی دل پر جہاز سے اسپرے کرنے کے لیے 10 ملین سندھ نے دیے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا، سندھ نے ہدف سے بڑھ کر 3.82 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار دی۔ کوویڈ کے زمانے میں گندم کی پیداوار انتہائی اہم ہے