وزیراعظم نے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)   کا افتتاح کردیا۔ 71ارب روپے سے زیادہ لاگت کے اس منصوبے کے تحت 220 بسیں چلائی جائیں گی جس کے ذریعے روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کو مبارکباد دیتاہوں، بی آر ٹی پاکستان کا سب سے بہترین میٹروبس پراجیکٹ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی آرٹی میٹروز کے اندر یہ ہائی لیول کا منصوبہ ہے ، اس منصوبےسے طورخم تک ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے، پشاور کے سارے علاقے اس بی آرٹی سے منسلک ہوجائیں گے، بی آرٹی ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔عمران خان نے کہا کہ بی آرٹی پر تحفظات تھے مگر پرویزخٹک کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پرویزخٹک نےمجھ سےکہاتھا منصوبہ مکمل ہونےدوپھرپتہ چلےگا ، پرویزخٹک سے کہتا ہوں ہم غلط تھے آپ ٹھیک نکلے، کے پی حکومت نے میٹروبس کاکرایہ بالکل مناسب رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی جیسے منصوبوں سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی ، انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ بسیں آئی ہیں ، ان بسوں کی بدولت پشاور میں آلودگی میں کمی آئے گی ، بی آرٹی کاکرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔  معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش  کا کہنا ہے کہ چمکنی سے کارخانو مارکیٹ تک 27 کلومیٹر کا گھنٹوں میں طے ہونے والا سفر اب ذو ایکسپریس سے صرف 45 منٹ جب کہ بی آرٹی اسٹاپنگ روٹ کے ذریعے ایک گھنٹے میں طے ہوگا۔  بہترین سہولتوں سے آراستہ جدید ائیرکنڈیشنز بسوں میں اب پشاور کے شہری سفر کرسکیں گے جس میں انہیں وائی فائی اور موبائل چارجنگ سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی، اس کے علاوہ معذور افراد کے لیے بھی بسوں اور اسٹیشنز میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔مسافروں سے پہلے اسٹاپ تک 10 روپے جب کہ 5 کلومیٹر کی مسافت پر 5 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔