ملک بھر میں کورونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جس میں 24 گھنٹے میں ملک بھر میں عالمی وبا سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 432 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔