قربانی کیلئے کورونا فری قصائی تلاش کرنا ہوگا

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی سے متعلق ایس او پیز جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قربانی کیلئے سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو اور تجربےکار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک،آن لائن خریداری کوترجیح دی جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کےذریعے کیاجائے۔ مرادعلی شاہ نے تھا کہا کہ مویشی منڈیوں سے متعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں جبکہ موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں اگر گلی گلی جانور ذبح ہوں گے تو بیماریاں پھیلیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔