فیاض الحسن چوہان کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کی وزارت کی واپسی پرسب سے زیادہ خوشی بھارتی میجر راء،مکس اچارپارٹی اور خاص طور پر ن لیگ کو ہوئی۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ خاطر جمع رکھیں،وزیراعظم کا سپاہی ہوں آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھونکتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زندہ باد۔خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی وزارت اب فردوس عاشق اعوان کے حوالے کر دی گئی ۔ وفاقی حکومت میں مشیر اطلاعات رہنے والی فردوس عاشق اعوان اب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دی گئی ہیں۔