شراب کی فروخت پر پابندی عائد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی جس میں کہا گیا کہ عدالت غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔ ایڈوکیٹ ندیم سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے،درخواست میں کہا گیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ تین سالوں میں 19 لاکھ 52 ہزار گیلن سے زائد شراب غیر مسلموں کی آڑ میں کھلے عام فروخت کی جارہی ہے جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام فروخت پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ حکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔