سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت 1 ڈالر کمی کے بعد 1913 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوئیں۔کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 اور دس گرام کی قیمت میں 85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 15 ہزار 500 اور 99 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئیں۔ حساب سے پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت9 ہزار 922 روپے78 پیسےہوگئی جبکہ ایک ملی گرام سونا 9 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔