سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع

سندھ حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔لاک ڈاؤن میں توسیع 15 اگست تک کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری کردیانوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں15اگست تک مزید برقرار رہیں گی، تمام مزارات بند ہوں گے، ہر قسم کی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی جبکہحکومت سندھ نے واضح کردیا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں خواہ وہ ان ڈور ہوں یا آؤٹ ڈور بند رکھی جائیں گی، اسی طرح جم اور کلبوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔