سندھ میں تمام مزارات کھولنے کا اعلان

سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کی درگاہوں اور مزارات کو نومبر میں زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا،تفصِلات کے مطابق چیف ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ کی جانب جاری سرکلر کے مطابق صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں پر پابندی 31 جنوری 2021 تک لگائی گئی تھی۔تاہم اب حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کورونا کے باعث بند مزارات کو کل سے زائرین کے لیے ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔وزیر اوقاف سندھ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے لعل شھباز قلندر کی مزار کو زائرین کیلئے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔محکمہ اوقاف کے مطابق زائرین کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔