سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی
بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیت لی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں لیکن بھارتی میڈیا نے سنجے دت کے دوست سے رابطہ کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے۔سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے دوست اب صحت مند ہے انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے شروع دن سے یہ معلوم تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سنجے نے بہت محنت کی اور اب ان کی تمام تر رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم خوشی کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ سنجے دت بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اب واپس اپنا کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔