سلامتی کونسل ، بھارت غیرمستقل رکن منتخب
نیویارک : بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہوگیا، پاکستان نےغیرمستقل ارکان کےانتخاب میں بھارت کیخلاف ووٹ دیا تفصیلات کے مطابق بھارت کا انتخاب آئندہ دو سال کیلئے ہوا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت نے 193 میں سے 184 ووٹ حاصل کئے۔
بھارت کے علاوہ آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے بھی دوسال کیلئے سیکورٹی کونسل کےغیرمستقل رکن منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کی حمایت نہیں کرسکتے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت سلامتی کونسل کےممبرشپ کیلئے اہل نہیں۔
خیال رہے پاکستان بھی سات مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن رہ چکا ہے۔