خیبر پختونخوا کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی) نے کورو نا وائرس کے باعث صوبہ کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے۔شہرام ترکئی نے کہا کہ 6 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی، جہاں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔
وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا، ان اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا اس بابت کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں، لیڈی ریڈنگ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔