تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کی استدعا مسترد، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ میں گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے کہا کہ طیبہ آباد گلبرگ ٹاؤن میں 50 سال سےرہائش پذیرہو ، گھرقانونی طور پر کے ایم سی سے لیزکرایا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 3 دن پہلے گجرنالے پرآپریشن شروع کیاگیا، مساجد سےاعلانات کرکے گھر توڑے جارہے ہیں، کےایم سی کو لیز گھر توڑنے سے روکاجائے۔عدالت نے گجرنالے پر تجاوزات کےخلاف فوری آپریشن روکنےکی استدعامستردکردی اور درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔