ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، پنجاب میں کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔