ایران، کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے 11 ویں نمبر پر
ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے اموات 20 ہزار ہو گئیں ایران دنیا کے 213 ممالک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 11 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایران میں 3 لاکھ 800 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار ہے، جن میں سے 3 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔۔سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 75 ہزار مریضوں کی جان جا چکی ہے جب کہ 65 لاکھ 56 ہزار کرونا وائرس کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکا میں اب تک 7 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار سے زائد ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔