اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، شیخ رشید
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلف پروٹیکشن میں اندر چلاگیا ہے، اگلے چند ماہ اہم ہے، اکتیس دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بن جائے گی، اگر اپوزیشن جماعتیں باہر نکلیں تو انہیں شکست ہی ہوگی، اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے، مجھے ڈر ہے ان کے جلسوں میں وائرس نہ پھیل جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ 31دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شہباز شریف اپنی حفاظت کے لیے خود اندر چلے گئے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی شکایت نہیں لگائی،اس عمرمیں جھوٹ نہیں بولتا، اسی ہفتےایم ایل ون منصوبے پر بھی کام شروع ہوجائےگا، میری بلاول سے لڑائی ہوگئی ہے اور اب ڈر ہے کہ رابطہ ہی منقطع نہ ہوجائے، مریم نواز کا اُس وقت تک احترام کروں گا جب تک وہ میرے بارے میں کچھ نہیں بولیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ عام شہری نے درج کروایا، ریڑھی والے سے لے کر عام آدمی تک سب میرے ساتھ شوق سے تصاویر بنواتے ہیں، مجھے عام آدمی کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں نوازشریف کو واپس لانے کے حوالے سے بات ہوئی، میں نے واپس لانے کے حق میں ووٹ دیا، حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں واپس لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے ملک میں وائرس نہ پھیل جائے۔