آٹا، چینی، چاول، اور دودھ سمیت 12 اشیائے ضروریہ مہنگی
اسلام آباد:مہنگائی کی شرح میں اضاف جاری ہے۔گزشتہ ہفتے آٹا، چینی، دال مونگ، چاول، دودھ، چکن، مٹن، بیف، آلو، گڑ اور صابن سمیت 12اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ ٹماٹر پیاز، انڈے، لہسن، دال ماش، دال مسور، دال چنا اور ایل پی جی سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی،30 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ28 مئی 2020 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح9.63 فیصد رہی ہے۔
تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.13فیصد اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 11.07فیصدرہی ۔