آٹا، چینی اور گھی مہنگا

قتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔تفصِلات کے مطابق ھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت یکم اگست 2019کو 117روپے 83 پیسے تھی۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی اعلان کردہ قیمت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پٹرولیم لیوی صفر جب کہ جی ایس ٹی 10.77فیصد مقرر کیا گیا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔