امریکا، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85 لاکھ سے تجاوز

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد85لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات دو لاکھ 26ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں، امریکا اس وائرس کے سبب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔امریکی ماہرین صحت نے کورونا وائرس کےحوالے سے نیا انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگلے 6ہفتے تاریک ترین دن ہوں ثابت گے۔ڈاکٹر مائیکل اوسٹر ہوم نے کہا کہ چند ماہ میں یومیہ75ہزار کورونا کیسز سامنے آسکتے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد85لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 2 لاکھ 26 ہزارسے زائد اموات ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے امریکا میں کورونا وائرس کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے حوالے سے آئندہ 6 ہفتے تاریک ترین دن ہوں گے، ملک میں یومیہ 55 ہزار کورونا کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔