اسلام آباد،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 5958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 747 ٹیسٹ مثبت آئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی پی او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے عوام کو پیغام دیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان حالات میں پریشان ہونے سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔