اسلام آباد، کورونا کیسز میں اضافہ

سلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی لیکن اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔