اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ریسٹورنٹس سیل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 10 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 100 اموات اور 5 ہزار 139 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 افراد کو گرفتار جبکہ 84 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔