منڈی میں ایمرجنسی نافذ،ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے ٹیمیں الرٹ

ایشیاء کی سب سے بڑی سپرہائی وے مویشی منڈی میں بیوپاری اور شہریوں کے درمیان بھاو تاو میں بھی تیزی آگئی،، ساڑھے 5 لاکھ میں سے پونے 2 لاکھ جانور فروخت اسوقت 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد

گائے،بیل،بکرے،اونٹ اور دنبے موجود ہیں رین ایمرجنسی کے تحت کیااقدامات کیے جارہے ہیں اور کورونا ایس اوپیزکے تحت اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں تفصیل کے مطابقعیدالضحٰی قریب آتے ہی قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری شروع ہوگئی بیوپاریوں اور شہریوں کے درمیان بھاؤتاؤ میں بھی تیزی آچکی ہے،9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں 14 جولائی ابتک ساڑھے 5 لاکھ سے زائد قربانی کا جانورآچکاہے،ترجمان یاوررضاچاؤلہ کاکہناتھاکہ ساڑھے 5 لاکھ میں سے پونے 2 لاکھ جانور فروخت کیا جا چکاہے،

ترجمان مویشی منڈی کاکہناتھاکہ مارشیلنگ ایریا سے تاحال قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،

ترجمان مویشی منڈی بیوپاری اور جانوروں کو تمام سہولیات فراہم کی جاررہی ہیں انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی میں خریداروں کی سہولت کیلئے مختلف بلاکس میں اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب ہیں

کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نبٹنے کیلئے فائرٹینڈرزاورسیکڑوں سیکورٹی اہلکاربھی الرٹ ہیں مختلف بلاکس میں خفیہ کیمروں کے ذریعے مشکوک افرادکی نگرانی کی جارہی ہے جانوروں کے علاج و معالجے کیلئے وٹنری ڈاکٹر بھی موجود ہیں،ترجمان یاور رضا چاولہ کامزیدکہناتھاکہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سے رین ایمرجنسی نافذ،پانی نکاسی کیلئے ٹیمیں سازوسامان کے ساتھ الرٹ ہیں،بیوپاریوں اور شہریوں کو بجلی کے پولز سے دور رہنے

،ماسک پہننے اورکسی بھی مشکوک شخص سے ہوشیارہنے کیلئے وقفے وقفے سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں،جانوروں میں مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے روزانہ اسپرے بھی کیا جارہاہے،ترجمان مویشی منڈی کامزیدکہناتھاکہ بیوپایوں کو کوروناء سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی کا رخ کرنیوالوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردیاگیاہے جبکہ اس سلسلے میں مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور تادیبی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔