پنجاب، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

پنجاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے ، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لہذا تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں

۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔
اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔


اسد عمر کا کہنا ہے کہ انڈورشادیوں، ریسٹورانٹس، جمز میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرط پرعمل نہیں ہوا۔ انہوں نے ان ڈور ریسٹورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز بند کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔