Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی طبی معائنے کیلئے جیل سے اسپتال منتقل

شیئر کریں
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی طبی معائنے کیلئے جیل سے اسپتال منتقل

اسلام آباد: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل میں قیام کے دوران شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جہاں وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک چکر آنے کے باعث زمین پر گر پڑے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرک میں گرنے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، خصوصاً ان کے گھٹنے اور بازو پر شدید چوٹیں لگیں۔

واقعے کے فوراً بعد جیل حکام نے ابتدائی طبی امداد کے ساتھ شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپلز (خون کے نمونے) حاصل کرکے تجزیے کے لیے شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے، تاہم اب انہیں مزید تفصیلی طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹوں کے لیے پی آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/pti-leader-shah-mahmood-qureshi-shifted-from-jail-to-hospital-for-a-medical-examination/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں