Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

کراچی میں 29 نومبر کو ایم کیو ایم کی ریلی، سندھ حکومت کا اجازت نہ دینے کا فیصلہ

شیئر کریں
کراچی میں 29 نومبر کو ایم کیو ایم کی ریلی، سندھ حکومت کا اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اُس کا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکراؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے.

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/mqm-rally-in-karachi-on-november-29-sindh-government-decides-not-to-grant-permission/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں