Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

جے یو آئی کارکنوں کی پشاور موٹروے پر ہنگامہ آرائی، کراچی نیشنل ہائی وے بھی بند

شیئر کریں
جے یو آئی کارکنوں کی پشاور موٹروے پر ہنگامہ آرائی، کراچی نیشنل ہائی وے بھی بند

پشاور: مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی کال کے بعد جے یو آئی کارکنوں نے پشاور موٹروے پر ہنگامہ آرائی کی اور سڑک کو بند کردیا، کارکنوں نے زبردستی گاڑیاں روک لیں، پشاور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک موٹروے پر روک دی گئی، گاڑیوں میں فیملیز بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد سے پشاور آنے والی گاڑیاں پشاور ٹول پلازہ پر روک دی گئیں، سینیٹر عطاء الحق درویش جے یو آئی کارکنوں کے ہمراہ پہنچ گئے۔

ادھر کراچی ٹریفک پولیس نے کہا کہ بمقام مین نیشنل ہائی وے زیرو پوائنٹ جانب گگر پھاٹک آنے جانے والے دونوں روڈ بوجہ احتجاج ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

متبادل راستہ ٹریفک کو ٹی کراسنگ سے پورٹ قاسم کی طرف گگر پھاٹک سے آنے والی ٹریفک لائن آپ ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کے انتخاب کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ملائیں، ٹریفک پولیس موجود ہے ٹریفک کو رواں دواں کررہے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/jui-f-workers-create-chaos-on-peshawar-motorway-karachi-national-highway-also-blocked/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں