تعلیم پی ایچ ایف کی ملک گیر اسکولز ہاکی لیگ 15 نومبر سے شروع ہوگی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک گیر اسکولز ہاکی لیگ کی منظوری دے دی ہے، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح کے میچز 15 نومبر سے شروع ہوں گے۔
صوبائی مرحلہ جنوری اور قومی مقابلے فروری میں ہوں گے۔ پہلی تین پوزیشن لینے والی ٹیموں کو ایک سال تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
ہر سال 100 لڑکوں اور 100 لڑکیوں کو سمر ٹریننگ کیمپ کے لیے منتخب کیا جائے گا، فیڈریشن قومی کھیل کو نچلی سطح سے دوبارہ مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/phf-schools-hockey-league/






