فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا تعلق گورننس سے نہیں ہے۔ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ پٹرول قیمتوں کا گورننس سے کوئی تعلق نہیں،پٹرول کی عالمی قیمت میں اضافے پر ہمیں بھی بڑھانی پڑے گی۔انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے معمولات پر اثر پڑا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔