Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد جہنم واصل

شیئر کریں
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، اس دوران رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اخلاقی اقدار کے منافی اور خواتین کی حُرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے، خارجی دہشت گرد اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدل خوارج کے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور بارودی مواد رکھنے کے شواہد ہیں، کے پی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بناتے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/north-waziristan-khwarij-terrorists-fleeing-disguised-as-women-sent-to-hell/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں