Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

نئے صوبے عوامی رائے سے بننے چاہئیں، ریفرنڈم میں حرج نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

شیئر کریں
نئے صوبے عوامی رائے سے بننے چاہئیں، ریفرنڈم میں حرج نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، عوامی رائے لی جائے اور اگر عوام کی رائے ہو تو صوبے بننے چاہئیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گوجرانوالا میرا آبائی شہر ہے، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری کی دعوت پر میں نے دورہ کیا تھا، اس دوران وہاں پر امیدوار موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار کی دعوت الیکشن شیڈول سے پہلے آئی تھی، ہم نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معذرت کی ہے، نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، عوامی رائے لی جائے، اگر رائے یہ آتی ہے کہ صوبے بننے چاہئیں تو بنادیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر عوامی رائے آتی ہے کہ نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں، عوامی رائے کا راستہ ہموار کیا جائے، عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہوں، ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟ کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر بات کرنے، افہام وتفہیم سے آگے بڑھنے پر بات چیت ہوئی، ریفرنڈم سے متعلق آئینی شق واضح ہے، کسی بھی قومی اہمیت، بلک امپورٹنس کے ایشو پر ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے، عوامی رائے بھی طلب کی جائے گی، میں سمجھتا ہوں کہ عوامی رائے آنی چاہیے، عوامی رائے تو آنی ہے، عوامی رائے آئے گی، اس کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/new-provinces-should-be-established-based-on-public-opinion-there-is-no-harm-in-holding-a-referendum-says-federal-information-minister/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں