بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت ناساز
بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ ممبئی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت نمونیا کے باعث ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نصیر الدین شاہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ نصیر الدین شاہ کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔