طارق ملک کو ایک بار پھر نادرا کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو ایک بار پھر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔تفصیلات کے مطابق طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں۔تفصِلات کے مطابق طارق ملک کو کابینہ اور وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین نادرا طارق ملک، جنہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں طارق ملک کو نئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں۔ حکومت نے 60 سے زائد اروں کے سربراہ تعینات کیے